ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ: راحت اور بچاؤ کام میں مصروف لوگوں کو اشوک گہلوت نے سلام پیش کیا

آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ: راحت اور بچاؤ کام میں مصروف لوگوں کو اشوک گہلوت نے سلام پیش کیا

Tue, 13 Jul 2021 23:37:26    S.O. News Service

جے پور،13؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے راجدھانی جے پور کے آمیر میں بجلی گرنے کے واقعہ میں راحت اور بچاؤ کام میں مصروف سبھی لوگوں کی تعریف کرتے ہوئے انہیں سلام کیا۔ اشوک گہلوت نے آج سوشل میڈیا کے ذریعہ کہا کہ آمیر میں بجلی گرنے کے واقعہ کے بعد ایس ڈی آر ایف، پولیس اور سول ڈیفنس کے ساتھ مقامی لوگوں نے شاندار طریقے سے بچاؤ کاموں میں حصہ لیا جو قابل ستائش ہے۔

اشوک گہلوت نے کہا کہ دشوار گزار پہاڑی پر واقع جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو نیچے لاکر انہیں وقت پر اسپتال پہنچایا گیا، جس سے ان کی جانیں بچ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’میں راحت اور بچاؤ کام میں مصروف سبھی لوگوں کو سلام کرتا ہوں‘‘۔ واضح رہے کہ آمیر میں گزشتہ 11 جولائی کی شام واچ ٹاور پر بجلی گرنے سے تقریباً ایک درجن لوگوں کی جانیں چلی گئیں اور متعدد زخمی ہوگئے۔


Share: